پاکستان
لاہور میں ایمرجنسی موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز

لاہور: پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں ایمرجنسی موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہریوں کے تحفظ کے لیے ایمرجنسی فری موبائل چارجنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں اب تک 30 مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ پورٹس نصب کیے جاچکے ہیں۔ جہاں سے عوام نے ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سہولت سے استفادہ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ لاہور کے 100 مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس فراہم کی جائے گی۔



