پاکستان

اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج اور کل فضائی حدود عارضی طور پر بند رہے گی،اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔

پی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوگی،آج اور کل مخصوص اوقات میں اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازیں معطل رہیں گی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کل صبح10بجکر 55منٹ سے 11بجکر 55منٹ تک پروازیں معطل رہیں گی۔

اسی طرح کل دوپہر2بجکر 25منٹ سے 3بجکر 25منٹ تک بھی پروازیں معطل رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker