صحت

کراچی میں کانگو وائرس سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا

کراچی میں کانگو وائرس کا شکار دوسرا شہری انتقال کرگیا۔

ابراہیم حیدری کا 26 سال کا نوجوان انفیکشیس ڈیزیز اسپتال میں داخل تھا۔ ڈاکٹر کے مطابق نوجوان کو تیز بخار، خون بہنے کی علامات کے ساتھ لایا گیا تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق کراچی میں رواں برس کانگو وائرس کے نتیجے میں یہ دوسری موت ہے، عید قربان کے بعد کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں ایک 42 سال کا متاثرہ شخص انتقال کرگیا تھا، متاثرہ شخص کی 16 جون کو ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی اور وہ 17 جون کو انتقال کرگیا۔

ماہرین کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات بہت کم ہیں،کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مسوڑوں، ناک اور فضلے میں خون آنا اور تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker