تازہ ترینکھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ میں امپائر نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا۔

گزشتہ روز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ می امپائرنگ کے فرائض آصف یعقوب اور انگلینڈ کے رچرڈ ایلنگ ورتھ انجام دے دیے تھے۔

گزشتہ دنوں عثمان طارق نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ میرا جو بولنگ ایکشن ہے ہمیشہ سے ہی ایسا تھا، گیند کی ڈیلیوری کے وقت جو ٹہراؤ ہوتا ہے تو اس سے نتیجہ بہتر ملتاہے، ایشون اور حفیظ بھی رکتے ہیں لیکن ذہن میں کبھی ان جیسا ایکشن کرنا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker