پاکستان

جناح ٹرمینل پر غیر ملکی ایئرلائن کے اسٹیشن منیجر کی لاش برآمد

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر سے اسٹیشن منیجر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق متوفی کی شناخت عرفان بیگ کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر واقع بند دفتر سے ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاش ایک روز پرانی ہے جبکہ عرفان بیگ گزشتہ رات سے لاپتا تھے اور اہلخانہ سے بھی ان کا کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔ آج شام ایئرلائن عملے نے پرواز کے وقت دفتر کھولا تو اندر سے لاش برآمد ہوئی۔

ایئرپورٹ پر تعینات وفاقی محکمہ صحت کے ڈاکٹر نے موقع پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق عرفان بیگ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker