Punjab
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا خانیوال اور دنیا پور کا دورہ، سانحہ لورالائی کے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت

صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے خانیوال اور دنیا پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے غلام سعید، عثمان اور جابر حسین کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
وفاقی وزیر کے ہمراہ صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔
خانیوال میں عبدالعلیم خان نے شہید غلام سعید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ شہید کے چھ بچے ہیں اور ان کے والد بھی بیٹے کی شہادت کے صدمے سے وفات پا چکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید غلام سعید نے بلوچستان میں دہشتگردی کا خمیازہ بھگتا اور ان کے پاس وہاں کوئی جائیداد نہیں تھی۔



