
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سےکامل مشارا 76 اورکوشل مینڈس 40 رنز بناکر نمایاں رہے، داسن شناکا 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی اسکواڈ میں آج دو تبدیلیاں کی گئیں، نسیم شاہ اور عثمان طارق کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ۔
سری لنکا کی جانب سے زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
خیال رہےکہ سری لنکا کے لیے یہ میچ جیتنا نہایت ضروری ہے ، آج اگر فتح حاصل کی تو 29 نومبر کو پاکستان کے خلاف فیصلہ کن معرکہ ہوگا ، ہار گئے تو پھر پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل کھیلیں گی۔



