صحت

جِلد کو طویل عرصے تک جوان رکھنے میں مددگار بہترین پھل

ایسا کہا جاتا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے ڈاکٹروں کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

یہ بات کس حد تک صحیح ہے، یہ بحث طلب ہے مگر روزانہ ایک سیب کھانا آپ کو ضرور عمر میں اضافے کے باوجود جوان رکھ سکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ سیب میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جِلد پر نمودار ہونے والی بڑھاپے کی علامات کو کم کرتے ہیں جبکہ نقصان پہنچنے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

درج ذیل میں آپ جان سکتے ہیں کہ یہ پھل کس طرح آپ کو جوان رکھنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

ماحولیاتی عناصر سے تحفظ

سورج کی روشنی میں زیادہ گھومنے سے جِلد پر سرخی، جِلد کی رنگت میں تبدیلی، جِلد کی موٹائی میں تبدیلیوں، ورم اور دیگر نقصانات کا سامنا ہوتا ہے۔

سورج میں موجود الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جِلد کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

سیب میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سورج، فضائی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی عناصر سے پہنچنے والے منفی اثرات سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سیب میں موجود پولی فینول مرکبات پر مبنی سپلیمنٹ کے استعمال سے الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جِلد میں آنے والی تبدیلیوں اور بڑھاپے کے آثار کی روک تھام ہوتی ہے۔

جِلد کو جوان رکھنے میں مدد

ہماری جِلد خلیات کو بنا کر خود کو ہمیشہ نیا بناتی رہتی ہے۔

جب خلیات کی نشوونما رک جاتی ہے اور وہ تقسیم ہونے لگتے ہیں تو مدافعتی نظام ان کی صفائی کرکے نئے صحت مند خلیات کی جگہ بناتا ہے۔

یہ عمل عمر میں اضافے کے ساتھ سست ہو جاتا ہے اور جِلد کی جگمگاہٹ اور لچک گھٹ جاتی ہے۔

نمی، لچک اور موٹائی ختم ہونا جِلد پر بڑھاپے کی اہم علامات ہیں۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کے اسٹیم سیلز سے بنے اسکن سیرم کے استعمال سے جِلد بہتر ہوتی ہے اور بڑھاپے کی علامات کا عمل سست رفتار ہو جاتا ہے۔

ایسے افراد میں جھریاں کم نمودار ہوتی ہیں جبکہ جِلد کی نمی اور لچک بھی بڑھتی ہے۔

ورم کم ہوتا ہے

سیب میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔

پولی فینولز کی 2 اقسام کو ورم کش قرار دیا جاتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا فلیونوئڈز نامی پولی فینولز (یہ سیب میں قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے) سے خلیات کی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ جِلد کا ورم گھٹ جاتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سیب کھانے سے دائمی ورم کم ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ جِلد پر قبل از وقت بڑھاپے کی علامات اکثر دائمی ورم اور تکسیدی تناؤ کا نتیجہ ہوتی ہیں۔

جِلد کی نمی بڑھتی ہے

سیب کا 80 سے 89 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔

پانی کی کمی کی شکار جِلد زیادہ عمر کی نظر آنے لگتی ہے کیونکہ جِلد کی لچک اور جگمگاہٹ گھٹ جاتی ہے۔

سیب سے جسم کو ملنے والا پانی میں بڑھاپے کے آثار میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اوپر درج تمام تفصیلات تحقیقی رپورٹس سے حاصل کی گئیں، مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے زیادہ تر تحقیقی کام جانوروں پر کیا گیا یا سیبوں کے سپلیمنٹس کو استعمال کرایا گیا۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker