بلوچستانQuetta

کوئٹہ میں قومی کراٹے کھلاڑی آرزو حیدر انتقال کرگئیں

کوئٹہ میں قومی کراٹے کھلاڑی آرزو حیدر انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آرزو حیدر گزشتہ روز ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں تھیں اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

آرزو حیدر کی اچانک وفات پر کھیلوں کے حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ۔ مشیر کھیل بلوچستان مینا مجید نے آرزو حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت، محنتی اور باہمت کھلاڑی تھیں، جنہوں نے کم عمری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہا کہ آرزو حیدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker