بلوچستان

لکپاس کسٹم ویئر ہاﺅس میں آتشزدگی، گیس باﺅزر پھٹنے سے 17 افراد زخمی، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

ضلع مستونگ کے علاقے لک پاس میں کسٹم ویئر ہاﺅس میں آگ بھڑکنے اور کمپاﺅنڈ میں موجود گیس باﺅزر پھٹنے سے دھماکہ کم سے کم 17 افراد زخمی ہوگئے، 10 فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو مستونگ کے علاقے لکپاس میں کسٹم ویئر ہاﺅس میں ضبط شدہ سامان میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمپاﺅنڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام کے مطابق کمپاﺅنڈ میں گیس اور اسپرٹ کے کنٹینر موجود ہونے کے باعث آگ نے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرلی، چیف فائر آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عبدالحق اچکزئی نے بتایا کہ مستونگ میں لگنے والی آگ انتہائی خطرناک نوعیت کی ہے، جہاں جائے وقوعہ پر گیس اور سپرٹ سے لدے باﺅزر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ عملے اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر کمپاﺅنڈ میں موجود ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تا ہم ابتدائی طور پر ایک گیس باﺅزر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر 17 افراد زخمی ہوگئے۔ عبداللہ اچکزئی نے بتایا کہ 10 فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم ہوا تیز ہونے سے کئی باﺅزرز کی موجودگی اور جگہ تنگ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب مستونگ کی ضلعی انتظامیہ نے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل کردی تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker