بلوچستان

بلوچستان کی قومی دھارے میں موثر شمولیت کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے، سرفراز بگٹی

اسلام آباد:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو یہاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، قومی سیاسی صورتحال، وفاق اور بلوچستان کے درمیان تعاون، اور صوبے کی مجموعی ترقی سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال، اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی اور قومی دھارے میں موثر شمولیت کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کی ترقی، استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی سطح پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی ملاقات میں پارلیمانی امور، بین الصوبائی ہم آہنگی، اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker