بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ سید ذوالفقار شاہ ہاشمی کے گھر آمد،انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ سید ذوالفقار شاہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ انسان کے لیے ایک عظیم نعمت ہوتا ہے، جس کا نعم البدل ممکن نہیں میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے



