بلوچستان
ڈیرہ مراد جمالی : نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

*ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، پولیس۔*
ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی شام ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود اوچ پاور پلانٹ گوٹھ جمالی قومی شاہراہ پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دوسگے بھائیوں لطف علی اور صادق علی ابڑو کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور ورثاءکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔



