بلوچستان
میزئی اڈہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

قلعہ عبدلاللہ: میزئی اڈہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق میزئی اڈہ میں نادرا مارکیٹ کے ایک ہوٹل میں مشھور شخصیت داد محمد کاکڑ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات میں مصروف تھے اسی دوران موٹرسائکل پر سوار نامعلوم مصلح افراد نے فائرنگ کرکے داد محمد کاکڑ، سید جعفر اغا، مطیع اللہ حرف متک اغا موقع پرہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر مقامی قبائل موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ٹرامہ سینٹر میزئی اڈہ پہنچا دیا ملزمان موقع سے بآسانی پرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ایک اور اطلاع کے مطابق گلستان کے قریب دولنگی کے مقام پر دو مقامی قبائل کے دوران شدید جنگ جاری ہیں جس میں ایک فریق نے مخالف فریق کے ایک پورے گھر کو قبضے میں لے کر آگ لگا دی



