
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول مافیا نے سرکاری پالیسی کے مقصد کو ناکام بناتے ہوئے ایرانی اور پاکستانی پیٹرول کی قیمتیں تقریباً یکساں کردی ہیں۔
شہریوں کے مطابق ایرانی پیٹرول کی فروخت کی سرکاری اجازت کا بنیادی مقصد عوام کو مہنگائی کے دور میں ریلیف فراہم کرنا تھا، لیکن قیمتوں میں فرق ختم ہونے سے صارفین اس سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔
عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایرانی پیٹرول کی فروخت سے عوام کو کوئی معاشی ریلیف نہیں ملتا اور مافیا من مانی قیمتوں پر ایندھن فروخت کرتا رہتا ہے تو پھر ایرانی پیٹرول کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ مارکیٹ میں یکساں اور شفاف نظام قائم رہ سکے۔



