بلوچستان

کوئٹہ: پٹیل روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ: پٹیل روڈ مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
پٹیل روڈ پر 2 مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گزر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا واقعے کے فوراً بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے عوامی حلقوں نے پیش آنے والے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker