بلوچستان

کوئٹہ : بڑے بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی جاں بحق

کوئٹہ: بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا
کوئٹہ: گھریلو تنازع خونریز واقعے میں تبدیل، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا
کوئٹہ کے علاقے بابا جان ٹاؤن بوسہ منڈی، تھانہ خالق شہید کی حدود میں گھریلو تنازع ایک افسوسناک سانحے میں بدل گیا، جہاں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امان اللہ ولد صاحب خان کے نام سے ہوئی ہے، جو فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔
واقعے کے بعد ملزم حیات خان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
علاقے میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker