پاکستان

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، وزرا کے پیٹرول کوٹے میں 50 فیصد کمی

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی وزرا کے پیٹرول کوٹے میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ اور اسے 400 لیٹر سے کم کرکے 200 لیٹر ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں وفاقی وزرا کے پاس اب مراعات کی گنجائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو 200 لیٹر پیٹرول کے کوٹے پر بھی اعتراض ہے تو اس حوالے سے بات چیت کی جا سکتی ہے۔ تاہم حکومت پہلے ہی وزرا کی سہولتوں میں نمایاں کمی کر چکی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker