بلوچستان

اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد عبد الرؤف چنجنی انتقال کر گئے

اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد عبد الرؤف چنجنی علالت کے بعد انتقال کر گئے
🔶 *اوستہ محمد:* اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد عبدالرؤف چنجنی علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے برین ٹیومر جیسے موذی مرض کا انتہائی بہادری کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے۔
🔶 مرحوم عبدالرؤف چنجنی نے شدید غربت، نامساعد حالات اور جان لیوا بیماری کے باوجود کبھی ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے علالت کے دوران ہی پی سی ایس (PCS) 2023 کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی اور اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر فائز ہو کر خطے کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے محنت، عزمِ صمیم اور استقامت کی ایک روشن مثال قائم کی۔
🔶 سچ تو یہ ہے کہ دنیاوی مال و دولت، عہدہ اور شہرت حاصل کرنا یقیناً بڑی بات ہے، مگر اصل نعمت یہ ہے کہ انسان کو ان سے دلی خوشی، سکون اور برکت نصیب ہو۔ عبدالرؤف چنجنی نے اپنی قلیل مگر باوقار زندگی سے ثابت کیا کہ پختہ عزم کے سامنے کوئی بھی رکاوٹ دیوار نہیں بن سکتی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker