بلوچستان حکومت کا سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت کا اعلان

*بلوچستان حکومت کا سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت کا اعلان۔*
بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت دے دی ہے، جس کے تحت عام امیدواروں، معذور افراد اور شہداء کے قانونی ورثاء کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 43 سال مقرر کردی گئی ہے۔*
*جاری اعلامیے کے مطابق ایسے سرکاری ملازمین جنہوں نے مسلسل دو سال کی سرکاری سروس مکمل کرلی ہو، ان کے لیے عمر کی بالائی حد 50 سال مقرر کی گئی ہے۔*
*اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جن سرکاری اسامیوں کے لیے پہلے ہی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے کم مقرر ہے، ان پر یہ عمومی رعایت لاگو نہیں ہوگی۔*
*ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق عمر کی بالائی حد میں اس کے علاوہ مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ عمر کی نئی رعایت نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ سے تین سال تک مؤثر رہے گی



