پاکستانتازہ ترین

نو مئی مقدمات، عمران خان سے پولیس ٹیم کی جیل میں ڈھائی گھنٹے تک تفتیش

9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے جیل میں تفتیش کی گئی۔

راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق 12 تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے اڈیالا جیل میں عمران خان سے تفتیش کی۔

جیل ذرائع نے بتایاکہ تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی جس کے بعد ٹیم جیل سے روانہ ہوگئی۔

گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا اور پولیس کو ان سے 2 روز تک تفتیش کی اجازت دی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کا سلسلہ کل تک جاری رہےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker