بزنس

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کم ہوگئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2829 روپے کمی کے بعد سے 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 33 ڈالر کمی کے بعد 4792 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker