بزنس
سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 886 روپے کم ہوکر 4لاکھ5ہزار 660 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کم ہوکر 4508 ڈالر فی اونس ہے۔



