بزنس
سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ،فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
کراچی: ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 489 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا12 ہزار 489 روپے سستا ہوا ہے جس سے ایک تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 81327 روپے ہوگیا۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت بھی 11ہزار 240 روپے کمی کے بعد 3لاکھ 89 ہزار 772 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکی مالیت 1248 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 328 ڈالر فی اونس ہے۔



