بزنس

آئی ایم ایف سولر پینلز پر ٹیکس میں مجوزہ اضافہ نہ کرنے پر رضامند

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سولر پینلز کی مصنوعات پر ٹیکس میں مجوزہ اضافہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کے بعد آئی ایم ایف اسٹیشنری اور سولر پینلز پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر راضی ہو گیا۔

اس پیش رفت کو آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کی کوششوں کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ریئل سٹیٹ سیکٹر کے لیے مجوزہ ٹیکس رعایتوں پر مذاکرات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker