بزنس
ملک میں سونے کی قیمت میں 1800 روپے فی تولہ کی کمی
کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
اس طرح 10گرام سونے کی قیمت 1543روپے کم ہوکر 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے ہوگئی روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4096 ڈالر فی اونس ہو گئی۔



