پاکستان
پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے یا تجدید کے خواہشمند شہریوں کے لیے حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ کردیا ہے۔
نئے انتظام کے تحت مذکورہ دفاتر اب ڈبل شفٹ میں کام کریں گے اور شہری رات 12 بجے تک پاسپورٹ سے متعلق خدمات حاصل کرسکیں گے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست 2026 سے ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں پیر سے جمعہ دو شفٹوں میں کام جاری ہے، پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہوگی۔



