بزنس
سونا 4 ہزار روپے مہنگا، فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہوگئی؟
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج4000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3430روپے بڑھ کر 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت40 ڈالر بڑھ کر 4093 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔



