جرم
ملیسی: شوہر سے جھگڑا، بیوی نے 3 بچوں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرکے خودکشی کرلی
میلسی میں ایک گھر سے ماں اور اس کے تین بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق میلسی کے علاقے فتح پور میں ماں نے سوتے ہوئے تینوں بچوں کو کہلاڑی کے وار سے قتل کیا اور پھر بعد میں خودکشی کرلی، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے کی وجہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں جبکہ خاتون کی عمر30سال ہے۔
جاں بحق خاتون اور بچوں کا ٹی ایچ کیو اسپتال میلسی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، واقعے کا مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔



