جرم

شادی میں شرابی اپنی ہی گولی کا نشانہ بن گیا

نیو کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر شراب کے نشے میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص اپنی ہی پستول سے چلائی گئی گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی جامع مسجد خضرا کے قریب شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے35سالہ فیروز خان شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر فیروز خان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کورنگی کا رہائشی تھا اور شادی کی تقریب میں بطور مہمان شریک تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ فیروز خان مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تھا اور اسی حالت میں اس نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

تحقیقات کے مطابق آسمان کی جانب فائر کی گئی گولی کا سکہ واپس آکر اس کے سر پر لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker