بزنس

ایل این جی کا ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا، پورٹ قاسم پر لنگر انداز

اسلام آباد: ایل این جی کا ایک اور جہاز پاکستان پہنچ کر پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیا۔

پاکستان کو اتوار کے روز مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا ایک اور اسپاٹ کارگو موصول ہو گیا، ایل این جی بردار جہاز ’’بی ڈبلیو ہیلیوس‘‘ پورٹ قاسم پر پی جی پی ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔

یہ جہاز 1 لاکھ 40 ہزار کیوبک میٹر ایل این جی لے کر آیا ہے، جسے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل)نے مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے خریدا ہے۔

بی پی سنگاپور کے تعاون سے حاصل کی گئی ایل این جی لے کر یہ بحری جہاز صبح تقریباً 8 بجے پہنچا، جس سے پاکستان کے قومی ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں شامل کرنے کے لیے گیس کے اضافی ذخائر فراہم ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker