کھیلکرکٹ

پنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز کے پہلے سیشن میں ہی پاکستان نے 4 وکٹیں گنوادیں، 121 پر 8 آؤٹ

راولپنڈی: جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور اب تک 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

پنڈی اسٹیڈیم میں آج کھیل کے چوتھے دن کا آغاز ہوچکا ہے اور مشکلات میں گھری پاکستان ٹیم 8 وکٹ کے نقصان اور 105 بنا پائی ہے جب کہ آج کھیل کے آغاز میں پاکستان کے بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے سلمان آغا 8 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ٹیم کو 34 رنز کی برتری حاصل ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لوئرآرڈر بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی اور بہترین شراکت داری دیکھنے میں آئی جس کی بدولت 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

کیشو مہراج اور سینورن متھو سوامی کے درمیان 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جبکہ اس کے بعد متھو سوامی اور فاسٹ بولر گیسو رابادا نے مل کر 98 رنز جوڑ لیے، سوامی اور مارکو جانسن نے ٹیم کے لیے 25 رنز جوڑے، ٹرائسٹن اسٹبس اور ٹونی ڈی زوزی کے درمیان بھی 113 رنز بنے جبکہ مہمان ٹیم کی آخری تین وکٹوں میں 194 رنز کا اضافہ ہوا۔

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 6 وکٹ اپنے نام کی جبکہ نعمان علی نے 2 اور شاہین آفریدی سمیت ساجد خان نے ایک ایک شکار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker