پاکستانتازہ ترین

ملک کے مزید 5 شہروں کیلئے پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ملک کے مزید 5 بڑے شہروں کے لیے پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری کردیئے۔

خیال رہے کہ 45 شہروں کیلئے ریٹس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں ۔

ایف بی آر نے کراچی، لاہور، کوئٹہ، سرگودھا اور گوادر میں غیر منقولہ پراپرٹی کےنئے ریٹ جاری کیے ہیں اور اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ریٹس کا اطلاق آج سے ہوگا ۔

ایف بی آر نے کراچی کی مختلف رہائشی بستیوں سے پوش ہاؤسنگ سوسائیٹیز تک مختلف اوپن اور رہائشی پلاٹس کے نرخ 700 روپے فی مربع فٹ سے 15 ہزار روپے فی مربع فٹ تک مقرر کیے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker