انٹرنیشنلتازہ ترین

ایران معاہدہ امریکی عوام کے لیے بڑی کامیابی ہوگا، چاہے اسرائیل کو پسند آئے یا نہیں: امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ ’امریکی عوام کے لیے بڑی کامیابی‘ ہوگا چاہے اسرائیل اسے پسند کرے یا نہیں۔

جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ دو سے تین دن میں طے پا سکتا ہے۔

فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان ’کئی مشترکہ مفادات ہیں، تاہم کچھ معاملات ایسے بھی ہیں جہاں ہمارے مفادات مختلف ہیں‘۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر واضح کیا ہے کہ اگرچہ اسرائیل کے اپنے اہداف ہیں لیکن امریکا کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے‘۔

جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایسے حالات پیدا کیے ہیں جن کے تحت ایک ایسا جوہری معاہدہ ممکن ہے جو 2015 میں سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں ہونے والے معاہدے سے بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ہم نے وہ ماحول پیدا کیا ہے جس میں صدر ٹرمپ کے خیال میں اور میرا بھی یہی ماننا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے طویل المدتی حل تک پہنچا جا سکتا ہے۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ’اب اسرائیل اسے پسند کرے یا نہ کرے، لیکن بنیادی طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ امریکا کے مفاد میں ہے‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker