
ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق شارع فیصل پر کار جیپ وغیرہ کیلئے حد رفتار 60 کلو میٹر رکھی گئی ہے جبکہ ہیوی وہیکل بس ٹرک وغیرہ کے لیے حد رفتار 30 کلو میٹر مقرر ہے۔
اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی حد رفتار بھی 60 کلو میٹر مقرر کی گئی ہے، حد رفتار سے زائد سفر کرنے والی گاڑیوں کے کیمروں سے خود کار چالان ہوں گے۔
خیال رہے کہ حکومت سندھ نے حال ہی میں ای چالان کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری بھی ہے۔
اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا بھی ہے تاہم سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔



