پاکستانتازہ ترین

پہاڑوں پر جانے والوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پہاڑوں پر جانے والوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں، یہ کمیٹی پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں، پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں اور قبائلی شخصیات سے بات چیت کرکے حتمی آرا تیار کرے گی۔

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں حکومت کی تشکیل مکمل ہوگئی ہے، وزرا کو قلمدان مل گئے ہیں اور ہم نے 16 نکاتی اصلاحات تیار کرلی ہیں، اس پر وزرا کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو امن وامان کی بہتری کا ٹاسک دے دیا ہے، وہ تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ بیٹھ کر کام کریں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ ہم پہاڑوں پر جانے والوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں، یہ کمیٹی پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں، پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں اور قبائلی شخصیات سے بات چیت کرکے حتمی آرا تیار کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker