انٹرنیشنلتازہ ترین

گلیکسی ایس 24 : سام سنگ نے جدید موبائل لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

دنیا کی معروف موبائل فون کمپنی “سام سنگ” نے پہلا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسمارٹ فونز کمپنی “سام سنگ” پہلا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 24 رواں ماہ 17 تاریخ کو لانچ کرے گا۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 24 نئی اور جدید ترین خصوصیات کے ساتھ فروخت کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔ گلیکسی ایس 24 کو کیلیفورنیا میں لانچ کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ اسمارٹ فونز بنانے والی کوئی کمپنی نئے سال کے آغاز پر ہی دُنیا میں تہلکہ مچا دے گی کیونکہ کمپنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی خصوصیات کا حامل پہلا اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker