پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب ہرمحاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیردفاع کو نشان پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ سعودی وزیردفاع یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، شاہ سلمان اورولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کیلئے نیک خواہشات بھیجی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ پاکستان اورسعودی عرب ہرمحاذ پرایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر سعودی وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلمان کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیردفاع کوایوارڈ سے نوازا۔ سعودی وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلمان کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں نشان پاکستان سے نواز دیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیردفاع خواجہ آصف بھی تقریب میں شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker