انٹرنیشنل

امریکا کا اسلحہ اور ایٹمی مواد کی فراہمی روکنے کیلئے ایران جانیوالے بحری جہازوں کی تلاشی کا اعلان

امریکا نے ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے اسلحہ، گولہ بارود اور ایٹمی مواد کی فراہمی روکنے کے لیے ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی نیوی ایڈوائزری نے کہا کہ ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی لے کر چیک کیا جائے گا کہ کہیں ان پر ہتھیار، ویپن سسٹمز، اسلحہ، ایٹمی مواد، خام یا صاف تیل ، لوہا، اسٹیل یا المونیم تو نہیں لدا۔

امریکی نیوی ایڈوائزری نے مزید کہا کہ ایران جانے والے جہازوں کی یہ تلاشی کھلے سمندروں میں کہیں بھی لی جاسکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker