ٹرمپ کےکسی بھی بڑے اعلان سے چند منٹ قبل اسٹاک مارکیٹوں میں کروڑوں ڈالرکے منافع بخش سودوں کا انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےکسی بھی بڑے اعلان سے چند منٹ قبل اسٹاک مارکیٹوں میں کروڑوں ڈالر کے منافع بخش سودوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ایران جنگ کے دوران تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے قبل مارکیٹ میں مشکوک سرگرمیوں کا پیٹرن سامنے آیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ میں مختلف مارکیٹوں کے اعداد و شمار کا موازنہ صدر ٹرمپ کے ان اہم اعلانات کے ساتھ کیا گیا ہے جنہوں نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
اس جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ ٹرمپ کے بیانات کے منظر عام پر آنے سے قبل کاروباری سرگرمیوں میں مسلسل اور غیر معمولی اضافےکا ایک ایسا پیٹرن پایا جاتا ہے جسے محض اتفاق قرار دینا مشکل ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ یہ غیرقانونی انسائیڈر ٹریڈنگ کی واضح علامات ہوسکتی ہیں۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے فیصلوں پر عالمی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔



