انٹرنیشنل

صدر ٹرمپ نے اسٹیوف وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ اسلام آباد منسوخ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیوف وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ اسلام آباد منسوخ کر نے کا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ اسٹیو وِٹکوف اور کُشنر کو اسلام آباد روانہ نہیں کیا جارہا ہے،ہمارا وفد اسلام آباد کا 18 گھنٹے کا سفر نہیں کرے گا،ایرانی مذاکراتی ٹیم جب چاہیں ہمیں براہ راست کال کر سکتے ہیں،ایران تنازع پر تمام کارڈز ہمارے ہاتھ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نہ بھیجنے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ دوبارہ شروع کی جائے گی،ہم نے ابھی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں سوچا نہیں،پاکستان کا سفر بہت لمبا ہے،ہم یہی کام فون پر بھی مؤثر طریقے سے کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ گزشتہ شب پاکستان پہنچے جس دوران انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں کیں۔ جس کے بعد ایرانی وفد آج کچھ دیر قبل اسلام آباد سے روانہ ہو گیاہے ۔

ایرانی وفد کی پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں مثبت رہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش رفت ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ عمان اور روس کے دورے کے بعد دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔

ایرانی سفارتخانےکی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےپہلی باضابطہ ملاقات فیلڈمارشل عاصم منیرسےملاقات کی، ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک بھی موجود تھے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایران کے نائب وزیرخارجہ، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker