پاکستان

پاکستان کادورہ نہایت سود مند رہا، دیکھناہےکہ امریکا سفارتکاری میں سنجیدہ ہے یانہیں: ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہےکہ پاکستان کا دورہ نہایت سود مند رہا ہے۔

اسلام آباد سے مسقط پہنچےکے بعد ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نےکہا کہ ایران کی جانب سے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنےکے لیے قابل عمل فریم ورک کے حوالے سے مؤقف پیش کیا، اب یہ دیکھنا ہےکہ آیا امریکا واقعی سفارتکاری میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے خطے میں امن بحال کرنے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ اور برادرانہ کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker