انٹرنیشنل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق بیجنگ پہنچنے پر چینی نائب صدر ہان ژینگ نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چین میں امریکی سفیر، امریکا میں چینی سفیر اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیرخارجہ ما ژاؤشو بھی موجود تھے۔
امریکی صدر کے استقبال کے لیے 300 چینی نوجوان بھی موجود تھے، جو نیلے اور سفید رنگ کے لباس میں ملبوس تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں چینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
چینی میڈیا کے مطابق اپنے دورے میں امریکی صدر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
بیجنگ روانگی سے قبل میڈیا سےگفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ایران جنگ پر تفصیلی بات چیت ہوگی، وہ چینی صدر سے ملاقات میں چین کو امریکی منڈیوں کے لیے کھولنے کا کہیں گے۔



