انٹرنیشنل

جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کی کوششوں میں مرحلہ وار تعاون پر غور

جنوبی کوریا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے کی کوششوں میں مرحلہ وار تعاون پر غور کیا جارہا ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیرِ دفاع آن گیو بیک نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے ملاقات میں سیول کا مؤقف پیش کیا۔

انہوں نےکہا جنوبی کوریا بطور ذمے دار عالمی رکن تعاون کے مختلف طریقوں کا جائزہ لے رہا ہے، ممکنہ تعاون میں سیاسی حمایت، اہلکاروں کی تعیناتی، معلومات کا تبادلہ اور فوجی سازوسامان کی فراہمی شامل ہو سکتی ہے تاہم فوجی شرکت بڑھانے پر کوئی تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر وی سنگ لاک نے کہا کہ سیول آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے امریکا کی قیادت میں قائم میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ میں شمولیت پر بھی غور کر رہا ہے۔

اس سے قبل فرانس، برطانیہ اور آسٹریلیا آبنائے ہرمز میں محفوظ آمد و رفت کیلئے سکیورٹی مشن میں شامل ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker