انٹرنیشنل

فلکیاتی دنیا کا دلچسپ منظر، آج رات بلیو مائیکرو مون طلوع ہوگا

اسلام آباد: آسمان پر نایاب فلکیاتی مناظر دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ 31 مئی کو ایک منفرد اور کم یاب فلکیاتی واقعہ رونما ہو گا۔ جب ایک ہی وقت میں بلیو مون اور مائیکرو مون کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق مئی 2026 کے آغاز پر یکم مئی کو مکمل چاند طلوع ہوا تھا۔ جبکہ 31 مئی کو اسی مہینے کا دوسرا مکمل چاند نمودار ہو گا۔ فلکیاتی اصطلاح میں ایک ہی کیلنڈر مہینے میں ظاہر ہونے والے دوسرے مکمل چاند کو “بلیو مون” کہا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال کا بلیو مون ایک اور وجہ سے بھی منفرد ہو گا کیونکہ یہ 2026 کا “مائیکرو مون” بھی ہو گا۔ اس دوران چاند اپنے مدار میں زمین سے نسبتاً زیادہ فاصلے پر ہو گا۔ جس کے باعث وہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں قدرے چھوٹا دکھائی دے سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker