انٹرنیشنل

فلپائن میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی، 450 سے زائد افراد زخمی

فلپائن میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی۔

فلپائن کے جزیرہ منداناؤ کے قریب گزشتہ روز آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی جب کہ 450 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم 4 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زلزلےکی گہرائی تقریباً 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث جھٹکوں کی شدت سطح زمین پر زیادہ محسوس کی گئی۔

زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بعض ڈھانچوں کے منہدم ہونےکی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker