Sind

کراچی: محکمہ خزانہ کی رکاوٹیں، تعلیم کا کروڑوں کا بجٹ ضائع ہونے کا خدشہ

کراچی : صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں کو براہِ راست مالی وسائل فراہم کرکے ان کی بہتری کے لیے شروع کیے گئے اقدام کو محکمہ خزانہ اور ٹریژری دفاتر میں انتظامی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

اس صورتحال میں اسکولوں کے لیے مختص کروڑوں روپے کے فنڈز کے استعمال پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں محکمہ تعلیم کے افسران ٹریژری برانچوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں تاہم مطلوبہ دستاویزات اور قواعد کے مطابق تیار کردہ بلز کے باوجود ان کی وصولی نہیں کی جارہی ہے۔

متعدد اضلاع سے تعلق رکھنے والے افسران نے شکایت کی ہے کہ کئی دنوں کی کوششوں کے باوجود وہ اپنے بل جمع کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker