انٹرنیشنل

ایران کی جانب سے امریکی اڈوں پر کیے گئے تازہ میزائل حملوں کی ویڈیو سامنے آگئی

ایران کی جانب سے امریکی اڈوں پر کیے گئے تازہ میزائل حملوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ایران نے امریکا کے حملوں کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا نے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوجی کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں بعض امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، کارروائی جنوبی ایران میں امریکی جارحیت کےجواب میں کی گئی۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی میزائل حملوں کی ویڈیو میں قدر، عماد اور خیبر شکن میزائلوں سے امریکی اڈوں کو نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے بحرین اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker