انٹرنیشنل

مغربی کنارے میں بڑے آپریشن کی تیاری، اسرائیلی فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ، اضافی دستے تعینات

فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج بڑے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، اضافی فوجی دستے بھی تعینات کردیےگئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلیوں نےکل رات بھی فلسطینیوں کےگھروں پر قبضوں کی کوشش کی۔

مغربی کنارے میں گھروں پرقبضوں کی کوشش میں فلسطینیوں سے اسرائیلی قابضین کی جھڑپیں ہوئیں، مغربی کنارے میں کل رات جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ ایک اسرائیلی ہلاک ہوا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں بندوق بردار اسرائیلی قابضین نے فلسطینی علاقے پر حملہ کیا، ایک فلسطینی نے مزاحمت کرتے ہوئے اسرائیلی قابض کی بندوق چھین لی، مغربی کنارے میں تصادم میں نامعلوم گولی سے اسرائیلی حملہ آور قابض مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصادم میں تصفیےکے بجائے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker