انٹرنیشنل
بھارت میں وندے ماترم کی توہین پر سزا کا بل منظور

بھارت میں وندے ماترم کی توہین پر سزا کا بل منظور کرلیا گیا۔
بھارت میں وندے ماترم کی توہین پر سزا کا بل منظور کرلیا گیا جس کے تحت وندے ماترم میں رکاوٹ ڈالنے یا اس کی توہین پر 3 سال قید کی سزا ہوگی۔
وزیر مملکت داخلہ نتیانند رائے کا پیش کردہ بل صدر کی منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔ نتیانند رائے نے کہا یہ بل کسی فرد یا نظریے کے خلاف نہیں ، قوم کے وقار اور مشترکہ قومی شعور کے حق میں ہے ۔
کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت کی اور بل آئین کے سیکولر کردار کی خلاف ورزی اور مذہبی آزادیوں کی پامالی کی کوشش قراردیا۔



